واشنگٹن 12 دسمبر (رائٹر) امریکی حکومت کی ایک ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے پاس شام کا فرضی پاسپورٹ بنانے کی صلاحیت ہے۔
امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ محکمہ کی ایک ترجمان نے سی این این اے بی سی نیوز چینل پر کل اس سے متعلق رپورٹ دکھائے
جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر اس بات کی تصدیق کی لیکن رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق آئی ایس کی رسائی شامی حکومت کی پاسپورٹ چھاپنے کی مشینوں اور خالی پاسپورٹ تک ہے جس سے یہ اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کے سفری دستاویزات فرضی ہو سکتے ہیں